پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کے متعلق بڑا فیصلہ، تمام طیارے گراؤنڈ کردیئے گئے

پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کے متعلق بڑا فیصلہ، تمام طیارے گراؤنڈ کردیئے گئے

کراچی:پی آئی اے کے اے ٹی آرطیاروں سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیاگیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ طیاروں کی مکمل چیکنگ تک تمام طیارے گراونڈ رہیں گے۔ اے ٹی آر طیاروں کے پے در پے حادثات اور پی اے ترجمان کی روائتی تردیدوں کے بعد بلا آخر فیصلہ ہو ہی گیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے تمام دس اے ٹی آر طیاروں کا فلائٹ آپریشن معطل کرتے ہوئےانہیں عارضی طور پر گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اے ٹی آر طیارے مکمل تفصیلی معائنے کے بعد کلیئر قرار دیے جانے تک گراؤنڈ رکھے جائیں گے۔اے ٹی آر طیارے عارضی طور پر گراؤنڈ کرنے کا اثر پی آئی کے فلائٹ آپریشن پر بھی پڑے گا ۔ خصوصا چھوٹے ائر پورٹس کے لیے پی آئی اے کی پروازیں متاثر ہوں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کی چترال سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 661 ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گئی تھی۔ واقعے میں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ سمیت اڑتالیس افراد جان سے گئے۔

مصنف کے بارے میں