جشن عید میلاد النبیﷺ، ملک بھر میں جلوس اور ریلیاں

جشن عید میلاد النبیﷺ، ملک بھر میں جلوس اور ریلیاں

 اسلام آباد: رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی الله علیہ وسلم کے یوم ولادت کے سلسلے میں کراچی سے خیبر تک گلی محلے سج گئے، لاہور، راولپنڈی، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک بھر میں عاشقان رسول ریلیاں نکال رہے ہیں۔ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عیدمیلاالنبیﷺ پرجلوسوں کا سلسلہ گزشتہ شب سے جاری ہے۔

حضرت محمد مصطفیﷺ کی آمد کا بے مثال جشن جاری ہے ،حُب رسول سےسرشارعاشقان رسول ملک کے مختلف شہروں میں نعتیہ محافل سجا رہے ہیں۔گلی گلی میں درود و سلام سے پیغمبر اسلام سے دلی عقیدت کا اظہا ر کیا جارہا ہے۔

عیدمیلاد النبیﷺ کے موقع پر عمارتیں دلہن کی طرح سجائی گئی ہیں۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ سمیت تمام سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔رات گئےلاہوربھی روشنیوں میں نہا گیا،کراچی میں پرانی نمائش پر مسجد نبوی ﷺکا دلکش ماڈل شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔کوئٹہ اور پشاور میں بھی چراغاں کا اہتمام کیا گیا۔

ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں میلاد النبی کے جلوس برآمد ہو رہے ہیں ۔ لاہور میں ریلوے اسٹیشن سے جلوس کا آغاز ہوگیا۔ راولپنڈی میں بھی جلوس رواں دواں ہے جبکہ پشاوراور کوئٹہ میں بھی چھوٹے بڑے جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں بھی 12 ربیع الاول کے موقع پر شہر کے مختلف مقامات پر جلوس نکالے جارہے ہیں۔کراچی میں درجن بھر بڑے جلوسوں کا مرکز ایم اے جناح روڈ ہے۔نذرو نیاز کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔شہر میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے ماڈل بھی سجائے گئے ہیں جو بچوں اور بڑوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پرشہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

لاہور میں مختلف محافل کا انعقاد کیا گیا ہے۔شہرکی اہم شاہراہیں اور گلیاں سجا دی گئی ہیں۔لاہورمیں جشن عید میلاد النبیﷺ کا مرکزی جلوس ریلوےاسٹیشن سے برآمد ہوکرداتادربار پہنچےگا۔

پشاورمیں عید میلاد کامرکزی جلوس میلاد چوک سے رات 8 بجے کے قریب برآمد ہوگا۔ مرکزی جلوس کی سیکورٹی پر ایک ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیںجبکہ دیگرچھوٹے جلوسوں کی نگرانی پر بھی 6سو اہلکار تعینات ہیں۔

پانچ بجے کے بعد اشرف روڈ، ہشت نگری، کریم پورہ، گھنٹہ گھر، چوک یادگار اور قصہ خوانی بازار سیل کردیئے جائیں گے۔ ٹریفک وارڈنز حکام نےشہریوں کو سرکلر روڈ، جی ٹی روڈ اور چرچ روڈ متبادل کے طور پر استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

راولپنڈی میں بھی مختلف تقاریب کا اہتمام کیاگیا ہے ۔ مساجد اور عمارات کو روشنیوں ، برقی قمقموں سے سجایاگیا ہے ۔عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر نعتوں کے مقابلوں کے لیے اسٹال سجنا شروع ہوچکے ہیں اور مختلف قسم کے پکوان بھی تیار کیے جارہے ہیں ۔

ملک کےدیگر حصوں کی طرح عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کےسلسلے میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے14 جلوس نکالے جارہے ہیں۔ مرکزی جلوس لیاقت بازار، جنکشن چوک، پرنس روڈ، مسجد روڈ اور شاہراہ اقبال سے ہوتا ہوا منان چوک پر اختتام پذیر ہوگا۔

کوئٹہ میں جلوس کی حفاظت کے لیے مقررہ راستوں پر ٹرک ، قناتیں اور خاردار تار یں لگا ئی گئی ہیں جبکہ روٹس، ملحقہ گلیوں اور ان کے اطراف پولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں جبکہ سیکورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لئے شہر کے مختلف