سعودی شہری نے سزائے موت پانے والے پاکستانی کی جگہ اللہ کی رضا کے لیے 2 لاکھ 70 ہزار ریال دیت ادا کر دی

جدہ: سعودی شہری نے سزائے موت پانے والے پاکستانی کی جگہ اللہ کی رضا کے لیے 2 لاکھ 70 ہزار ریال دیت میں دے کر اس کو سر قلم ہونے سے 2 دن پہلے بچالیا اس پاکستانی شہری سے سعودی عرب میں ڈرائیونگ کرتے ہوے ایک سعودی شہری ہلاک ھوگیا تھا اسکے بعد عدالت میں یے ثابت ہونے پر کہ اسنے اسکو جان بوجھ کر گاڑی مار کر قتل کیا ہے۔

اس پر اسکو عدالت نے سزائے موت سنائی اور مرنے والے فریقین نے راضی نامہ کرنے کے لئے 2 لاکھ 70 ہزار ریال مانگے اس پاکستانی کی جگہ سعودی عرب کے مشہور شاعر فائز نے فی سبیل اللہ 2 لاکھ 70 ہزار اسکے فرقین کو دیت میں دے کر اسکو سرقلم ہونے سے بچالیا اور 5 ہزار ریال فائز نے اس پاکستانی کو نقد بھی دیے.