امریکا کی کئی ریاستوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے

امریکا کی کئی ریاستوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے

مشی گن :الی نوائے، مشی گن، اہائیوا میں ہزاروں فلائٹس بھی منسوخ کی جاچکی ہیں۔امریکی محکمہ موسمیات نے میڈویسٹرن ریاستوں میں برفانی طوفان کا خطرہ بھی ظاہر کیا ہے۔مسلسل برفباری کے باعث کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
تیز ہواو¿ں اور مسلسل برفباری کے باعث سڑکوں کو صاف کرنے کے کام میں بھی شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
چوبیس گھنٹے میں شکاگو کی مرکزی شاہراہ پر چونتیس حادثات ہوئے ہیں۔اہائیوا میں 26 حادثات ہوئے جبکہ مشی گن میں سینتیس گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔