’’سایہ خدائے ذوالجلال‘‘ 16دسمبر کوریلیزہو گی

’’سایہ خدائے ذوالجلال‘‘ 16دسمبر کوریلیزہو گی

لاہور: آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والی فلم سایہ خدائے ذو الجلال 16 دسمبر کوعام نمائش کے لیے پیش کی جائیگی، جسکی تشہیری مہم تیزی سے جاری ہے۔ڈاکٹر توصیف رزاق،ہدایتکار عمیر فاضلی ،نیئراعجازاور دیگر کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکار معمررانا کا کہناتھا کہ پاکستا ن میں فلم انڈسٹری اپنے عروج کی طرف گامزن ہے۔

میری نئی فلم ’’سایہ خدائے ذوالجلال ‘‘حب الوطنی پر مبنی شاندار فلم ہے ۔ لوگ آج کل پاکستان میں ڈراموں کو فلمیں کا نام دے رہے ہیں ۔ فلم پروڈیوڈاکٹرسر توصیف رزاق نے کہا ہے کہ میری فلم ’’سایہ خدا ذوالجلال‘‘ تاریخی اہمیت کو ا جاگر کرتی ہے۔عوام حب الوطنی پر بننے والی فلمیں دیکھنے بھی سینما میں آئیں۔

مصنف کے بارے میں