واٹس ایپ نےصارفین کو خوش کر دیا ،فیصلہ واپس لیےلیا

واٹس ایپ نےصارفین کو خوش کر دیا ،فیصلہ واپس لیےلیا

کراچی : واٹس ایپ نے رواں سال کے آخر تک مختلف اسمارٹ فونز پر اپنی سروس بلاک کرنے کے حوالے سے ذہن بدل دیا ہے۔دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ نے پہلے دسمبر کے آخر تک بلیک بیری اور نوکیا فونز کے لیے اپنی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس میں توسیع کردی گئی ہے۔

واٹس ایپ نے پہلے کہا تھا کہ دسمبر میں بلیک بیری آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والی ڈیوائسز، نوکیا ایس 40 اور نوکیا ایس 60 کے لیے سپورٹ دسمبر میں ختم کردی جائے گی تاہم اب اسے 30 جون 2017 تک بڑھا دیا گیا ہے۔یہ بلیک بیری اور نوکیا فونز استعمال کرنے والوں کے لےی اچھی خبر ہے جنھیں واٹس ایپ کے اس اقدام سے دھچکا لگنا تھا اور انہیں نئے اینڈرائیڈ ، ونڈوز یا ایپل ڈیوائس پر ہزاروں روپے خرچ کرنا پڑتے۔تاہم کچھ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کی سپورٹ رواں ماہ ختم ہوجائے گی۔ان فونز میں اینڈرائیڈ 2.1 اور اینڈرائیڈ 2.2، ونڈوز فون 7 اور آئی فون تھری جی ایس/ آئی او ایس سکس شامل ہیں۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ موبائل ڈیوائسز ہماری ایپ کا اہم حصہ ہیں مگر ان میں ایسی صلاحیتیں نہیں جو نت نئے فیچرز پر کام کرسکیں۔یہی وجہ ہے کہ ہم نے یہ سخت فیصلہ کیا تاکہ لوگ بہتر طریقے سے اپنے دوستوں، خاندان اور پیاروں کے ساتھ واٹس ایپ کے ذریعے رابطے میں رہ سکیں۔واٹس ایپ کے مطابق اگر آپ ان میں سے کسی متاثرہ ڈیوائس کو استعمال کررہے ہیں تو نئے اینڈرائیڈ، آئی فون یا ونڈوز فون لے لیں۔

مصنف کے بارے میں