کرینہ کپور کی اچانک طبیعت بگڑگئی

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور 8 ماہ سے حاملہ ہیں اور رواں ماہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے

 کرینہ کپور کی اچانک طبیعت بگڑگئی

ممبئی: بالی ووڈ میں اداکارہ کرینہ کپور کا بلڈ پریشر بڑھ جانے سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور 8 ماہ سے حاملہ ہیں اور رواں ماہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جب کہ ان کے والد رندھیر کپور کی جانب سے 20 دسمبر کو نئے مہمان کی آمد کی نوید سنائی گئی ہے لیکن اب اداکارہ کی اچانک طبیعت بگڑگئی۔ کرینہ کپورکا بلڈ پریشر بڑھ جانے کے باعث اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی جس پر سیف علی خان انتہائی پریشان ہوگئے اور آدھی رات کو ہی اسپتال سے  نرس کوبلایا گیا تاہم مختلف ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز نے اداکارہ کے ہاں کبھی بھی بچے کوجنم دینے کی نوید سنادی ہے جب کہ دوسری جانب اداکارہ کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور  نے بھی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔واضح رہے کہ ادکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی 2012 میں شادی ہوئی تھی جب کہ یہ سیف علی خان کی دوسری شادی ہے۔

مصنف کے بارے میں