پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج، موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج، موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا

لاہور: صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند نے اپنا راج قائم کر لیا موٹروے کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔جبکہ لاہور ائیر پورٹ سے فلائیٹ آپریشن بھی معطل  کر دیا گیا۔ترجمان موٹروے  پولیس کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف حصوں میں دھند کا راج ہے.موٹر وے پر حد نگاہ صفر ہے،ایم 3اور ایم4کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ موٹرو ے پولیس نے بہاولپورلاہورروڈپر5بریفنگ پوائنٹ قائم کردیے ہیں.ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سفر کرنوالے افراد کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.کسی بھی مسئلے کی صورت میں ہیلپ لائن 130پر رابطہ کیا جاسکتا ہے.غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے.میاں چنوں،پتوکی،ساہیوال میں بھی شدید دھند ہے۔
شدید دھند کے باعث لاہور ایئر پورٹ کو بھی بند کرکے فلائٹ آپریشن معطل کردیے گئے ہیں.محکمہ موسمیات کے مطابق مزید کچھ دن دھند رہنے کا امکان ہے۔