پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کر رہی، قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کر رہی ,صوبے میں دہشتگر د تنظمیوں کے لوگ انتخاب لڑ رہے ہی

پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کر رہی، قمر زمان کائرہ

لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کر رہی ,صوبے میں دہشتگر د تنظمیوں کے لوگ انتخاب لڑ رہے ہیں .دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماملکی حالات سے بے خبر لسی پی کر مد ہوش رہتے ہیں.

پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کہتے ہیں سندھ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کررہی ہے.لیکن پنجاب میں ایسا نہیں ہے  جہاں دہشت گرد تنظیموں کے لوگ انتخاب لڑرہے ہیں.
قمر زمان کوجواب دینے پنجاب حکومت کے ترجمان میدان میں آگئے .جن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے جبکہ سند ھ میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہے،کائرہ صاحب کو الزام تراشی سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکناچاہیے،پیپلز پارٹی کی سیاسی تباہی کی ذمہ دار موجودہ قیادت ہے.