جنید جمشید کی میت کی شناخت ہو گئی،گھر والوں کو اطلاع کر دی گئی

جنید جمشید کی میت کی شنا خت ہو گئی۔شناخت چہرے کے ایکسرتے اور دانتوں کی ہسٹری سے ممکن ہو ئی

جنید جمشید کی میت کی شناخت ہو گئی،گھر والوں کو اطلاع کر دی گئی

اسلام آباد: جنید جمشید کی میت کی شنا خت ہو گئی۔شناخت چہرے کے ایکسرتے اور دانتوں کی ہسٹری سے ممکن ہو ئی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ جنید مشید کی میت کی شناخت ہو گئی ہے۔ میت کو لواحقین کے حوالے کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ جنید جمشید کی میت کے حوالے سے ان کے گھر والوں کو آگاہ کر دیا۔

اس سے پہلےحکام پمز اسپتال کے مطابق طیارے کے پائلٹ صالح جنجوعہ،جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جنید اور آسٹریا کے ایک شہری کی لاش کی شناخت ہو گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پمز کی فرانزک ٹیمیں لاشوں کی شناخت کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں، اسپتال ذرائع نے بتایا کہ نیہا جنید اور صالح جنجوعہ کی شناخت دانتوں کے تجزیے سے جبکہ آسٹرین شہری کی شناخت گھٹنے کے مصنوعی جوڑ سے کی گئی۔اب تک 12 میتوں کی شناخت ہوگئی ہے۔