لندن میں نواز شریف کی اسحاق ڈار سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

لندن میں نواز شریف کی اسحاق ڈار سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے لندن میں ملاقات کی۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کی رہائشگاہ پر ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ صورت حال پرغور کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں مریم نواز اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

یاد رہے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار علاج کے سلسلے میں ان دنوں لندن میں موجود ہیں۔

واضح رہے رہے گزشتہ روز احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری پر اسحاق ڈار کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں