معروف ریسلر ٹرپل ایچ کے بھنگڑے کی ویڈیو لیک

معروف ریسلر ٹرپل ایچ کے بھنگڑے کی ویڈیو لیک

نئی دہلی: معروف ریسلر ٹرپل ایچ نے ریسلینگ کے دوران بھنگڑا ڈال کر مداحوں حیران کر دیاہے۔ ان کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی وائرل ہو گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کا لائیو ایونٹ گزشتہ دنوں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہوا جس میں معروف ریسلر ٹرپل ایچ سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بھارتی نڑاد ریسلر جندرمہل کے مدمقابل آئے اور فاتح بھی رہے۔


لہذا میچ کے اختتام پر جندرمہل کی فرمائش پر ٹرپل ایچ نے بھنگڑا ڈانس کر کے اپنے مداحوں دل جیت لیا تھا۔ اس ویڈیو نے منظر عام پر آتے ہی دھوم مچا دی ہے۔