ہماری آزادی آج ہمارے بہادروں کی مرہون منت ہے، آرمی چیف

ہماری آزادی آج ہمارے بہادروں کی مرہون منت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید داور سپاہی بشارت کی شہادت پر اپنے بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کیلئے بیٹوں کو قربانی دینی پڑتی ہے ہماری آزادی آج ہمارے بہادروں کی مرہون منت ہے کیونکہ آزادی مفت میں نہیں ملتی۔

واضح رہے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہو گئے. 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں