ویرات اور انوشکا نے اپنی شادی کی تصاویر بیچنے کا اعلان کر دیا

ویرات اور انوشکا نے اپنی شادی کی تصاویر بیچنے کا اعلان کر دیا

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور ان دونوں کی شادی کی تصاویر نے منظر عام پر آتے ہی دھوم مچا دی ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما اٹلی کے مہنگے ترین ریزورٹس میں گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔اور تفصیلات کے مطابق و یرات اور انوشکا نے اپنی شادی کی تصاویر بیچنے کاا علان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا اور ویرات کا کہنا ہے کہ وہ اپنی تصاویر امریکی میگزین کو بیچیں گے جس سے حاصل شدہ رقم کو خیرات کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما جلد ہی اٹلی سے واپس بھارت آئیں گے اور 26 دسمبر کو بھارت میں بھی شادی استقبالیہ دیں گے.