"بگ باس11" سلمان نے عرشی خان کو گھر سے باہر نکالنے کی دھمکی دے دی

ممبئی:بھارتی ٹی وی کے بڑے شو ”بگ باس 11“ کی کنٹسٹنٹ  عرشی خان کی ایسی حرکت کہ سلمان خان نے گھر سے باہر کا راستہ دکھا دیا۔


تفصیلات کے مطابق عرشی خان نے گھر میں آنے والی شلپا کی ماں کے ساتھ بدتمیزی کی جس پر سلمان خان نے ارشی کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ ان کا رویہ بہت غیر اخلاقی ہے لیکن عرشی نے سلمان کی بات کو سمجھنے کی بجائے سلمان خان کو ہی تنقید کا نشانہ بنا دیاجس پر سلمان خان خفا ہو گئے اور ارشی کو گھر سے باہر کا راستہ دکھا دیا۔


واضح رہے عرشی خان بھارتی میڈیا میں اپنی غیر اخلاقی حرکات کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔اسلیے فلم انڈسٹری پر نظر رکھنے والی شخصیات کا کہناہے کہ اس کو اس سے کسی قسم کا کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ وہ ایسی حرکات شہرت کے لیے کر تی ہے۔