نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 240 ر نز سے شکست دیدی ۔ کیویز نے دو میچوں کی سیریز بھی دو صفر سے اپنے نام کر لی۔

ہملٹن میں ہونیوالے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہو گیا ۔میزبان کیوی ٹیم کے 444 رنز کے تعاقب میں صرف 203 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔روسٹن چیز نے سب سے زیادہ 64 رنز اسکور کیے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے روز ٹیلر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار فتح کے بعد نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دو ٹیسٹ میچز میں کلین سویپ بھی کر ڈالا۔