مسلم لیگ (ن) کے 3 ارکان پنجاب اسمبلی باضابطہ مستعفی

مسلم لیگ (ن) کے 3 ارکان پنجاب اسمبلی باضابطہ مستعفی

لاہور: حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے 3 ارکان پنجاب اسمبلی باضابطہ طور پر مستعفی ہو گئے اور ان کے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہو گئے۔ پیر حمیدالدین سیالوی کے کہنے پر پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے 3 ارکان نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اللہ اور محمد خان بلوچ اپنی نشستوں سے مستعفی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی کے نمائندے محمد نواز نے تینوں استعفے اسپیکر آفس کو پیش کیے۔ نظام الدین سیالوی حلقہ پی پی 37 سرگودھا، مولانا رحمت اللہ پی پی 74 چنیوٹ جبکہ محمد خان بلوچ پی پی 81 جھنگ سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ارکان اسمبلی کے استعفوں میں موقف اپنایا گیا کہ ختم نبوت پر گستاخانہ بیان پر پنجاب حکومت نے توجہ نہیں دی اس لیے ارکان احتجاجاً استعفے دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے کئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں