ابو ظہبی :متحدہ عرب امارات کے رہنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ اس سال 31 دسمبر اور یکم جنوری کو فیڈرل گورمنٹ کے ملازمین کو سرکاری چھٹی ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے فیڈرل ملازمین کو نئے سال کی خوشی میں 31 دسمبر اور یکم جنوری کو چھٹی دینے کا اعلان کر دیا ہے ، تمام سرکاری محکموں کو چھٹی کا سرکولر جاری کر دیا گیا ہے ۔
یاد رہے متحد ہ عرب امارات میں ہر سال نئے سال کی شروعات پر سرکاری اور غیر سرکاری ملازمین کو چھٹی دی جاتی ہے ، تا کہ وہ نئے سال کو خوش آمدید کہہ سکیں ،اسکے علاوہ دبئی اور ابوظہبی میں نئے سال کی خوشی منانے کے لیے دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں ۔
الهيئة الاتحادية للموارد البشرية الحكومية: إجازة رأس السنة الميلادية للحكومة الاتحادية يومي 31 ديسمبر و1 يناير، على أن يستأنف الدوام الرسمي يوم الثلاثاء الموافق 2 يناير 2018 pic.twitter.com/EVedHYELZx
— FAHR (@FAHR_UAE) December 12, 2017