پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

لاہور: خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم نے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق میدانی علاقوں میں 23 سے 31 دسمبر تک 10 روز کے لیے موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی جبکہ بالائی علاقوں میں 23 دسمبر سے 28 فروری تک تقریبا دو ماہ اور 8 دن کے لیے موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

ادھر پنجاب میں محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جب کہ نجی اسکولوں میں 23 دسمبر سے سات جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ قبل ازیں محکمہ تعلیم سندھ نے بھی 22 تا 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں