ختم نبوت کے معاملہ پر کوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کر سکتا: چودھری پرویزالٰہی

ختم نبوت کے معاملہ پر کوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کر سکتا: چودھری پرویزالٰہی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ختم نبوتﷺ کے معاملہ پر کوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کر سکتا، ن لیگ کے اندر جو عاشقان رسولﷺ موجود ہیں انہوں نے آہستہ آہستہ استعفے دینے شروع کر دئیے ہیں, ابھی آغاز ہے مزید استعفے آئیں گے، ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ مظلوموں کو انصاف دلانے کیلئے ہر محاذ پر ساتھ ہیں۔

وہ اپنی رہائش گاہ پر سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ پر قانونی مشاورت کیلئے طلب کیے گئے سینئر وکلاء کے اجلاس میں گفتگو کر رہے تھے۔ اجلاس میں سابق صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن عامر سعید راں، صدر مسلم لیگ وکلاء ونگ عالمگیر ایڈووکیٹ، جہانگیر اے جھوجہ، ارشد جھوجہ ایڈووکیٹ، رانا اسد منیر ایڈووکیٹ، رافع احمد خان ایڈووکیٹ اور چودھری عبدالرزاق ایڈووکیٹ موجود تھے۔

اجلاس میں متاثرین ماڈل ٹاؤن کو انصاف دلانے کیلئے قانونی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 14دسمبر بروز جمعرات منہاج القرآن میں ہونیوالے وکلاء کنونشن میں پاکستان مسلم لیگ کے وکلاء بھرپور شرکت کریں گے۔

مصنف کے بارے میں