سونے کی قیمتوں میں 200 روپے کا اضافہ ہو گیا

سونے کی قیمتوں میں 200 روپے کا اضافہ ہو گیا

کراچی : پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں200روپے اضافہ ہو گیا جس کے بعد یہ 53ہزار700سے بڑھ کر 53ہزار 900پر پہنچ گیا ہے ۔سونا کی قیمتوں میں گزشتہ چند روز سےعالمی وملکی سطح پرسرمایہ کاروں کی دلچسپی اور خریداری بڑھنے کےباعث قیمتوں میں اضافہ دیکھنےمیں آیا،بتایا گیاہے کہ سونےکی قیمتوں میں اضافہ کارجحان اسی طرح برقرار رہا تومقامی مارکیٹ میں سونے کی خریداری مزیدبڑھ جائے گی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق صرافہ بازار میں دس گرام سونے کی قیمت میں 172روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 46ہزار 200ہو گئی ۔