خیبر پختونخواہ میں 10ماہ کے درمیان 2ہزار سے زائد افراد قتل

خیبر پختونخواہ میں 10ماہ کے درمیان 2ہزار سے زائد افراد قتل

پشاور:خیبر پختونخوامیں سال رواں کے 10ماہ کے دوران زر ,زن اور زمین کے تنازعات پر 2ہزار سے زائد افراد قتل ,2200سے زائد زخمی ہوئے

تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں مثالی پولیس کا پی ٹی آئی کا دعویٰ حقیقت کا روپ نہیں دھار سکا کیونکہ صرف رواں سال کے دوران صوبے بھرمیں 32افراد ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنے ,اسی طرح سال 2016ءکے دوران صوبہ بھرمیں زر , زن اورزمین کے تنازعات پر 2100سے زائد افراد قتل جبکہ 2400سے زائد زخمی ہوئے جن میں درجنوں عمربھرکے لئے معذور ہو گئے ہی۔


اس سے بہتر صورتحال تو گزشتہ سال رہی تھی جب صوبے بھرمیں 83افراد ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں جاں بحق ہوئے تھے ۔