شمالی عراق میں ترک فضائیہ کا حملہ، 12 دہشتگرد ہلاک

شمالی عراق میں ترک فضائیہ کا حملہ، 12 دہشتگرد ہلاک

انقرہ:  ترک فضائیہ کے شمالی عراق کے علاقے المتینہ میں ترک سرحد کے قریب حملے میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ترک جنرل ہیڈ کوارٹرز کے مطابق ترک فضائیہ کے شمالی عراق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں شمالی عراق کے علاقے المتینہ میں ترک سرحد کے قریب واقع بعض چوکیوں اور اڈوں میں دہشتگردوں کی نشاندہی کی گئی جس پر کیے گئے فضائی حملے میں 12 دہشت گرد ہلاک اور ان کے ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔