سماجی خدمات کا اعتراف، بین الاقوامی ایوارڈ پریانکا چوپڑا کے نام

سماجی خدمات کا اعتراف، بین الاقوامی ایوارڈ پریانکا چوپڑا کے نام

کولکتہ : بالی ووڈ   کی دیسی گرل اداکاری کے ساتھ سماجی کاموں میں بھی سب سے آگے ہیں، اسی لئے ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں انہیں ”مدر  ٹریسا میموریل ایوارڈ“ سے نوازا   گیا ہے۔

پریانکا اپنی اداکاری کے علاوہ سماجی خدمات اور پناہ گزینوں کی مدد کرنے کے حوالے سے بھی ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف (یونائیٹڈ نیشن چلڈرن ایمرجنسی فنڈ)  کی اعزازی سفیر بھی ہیں۔پریانکا  چوپڑا  چند ماہ  قبل اردن میں مسلمان شامی پناہ گزین بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے باعث بھی توجہ کا مرکز رہی تھیں۔

پریانکا کو دیگر سماجی خدمات اور شامی پناہ گزین بچوں کی مدد کرنے کے صلے میں مدرٹریسا میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، تاہم ان کی جگہ ان کی والدہ مدھو چوپڑا نے یہ ایوارڈ وصول کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں