پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک کو بلیک لسٹ ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا

پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک کو بلیک لسٹ ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا
کیپشن: سیکریٹری مارک پمپیو آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: امریکا کا پاکستان پر اقلتیوں سے نامناسب رویے اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کا الزام  عائد کر دیا پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک کو بلیک لسٹ ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہ پریس بریفننگ میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ کانگریس کی مرتب کردہ سالانہ رپورٹ میں پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ،جن کے حوالے سے تحفظا ت کا اظہار کیا گیا ہے ۔

امریکا نے ایک سال قبل اس اقدام کے حوالے سے کردار کرتے ہوئے پاکستان کو خصوصی واچ لسٹ میں شامل کیاتھا تاکہ پاکستان مذہبی آزادی کے معاملے پر اصلاحات کرتے ہوئے اقلتیوں کو مزید تحفظ فراہم کرے ۔

امریکا کی بلیک لسٹ مین شامل دیگر ملکوں میں چین ،ایران ،سعودی عرب ،ایرٹیریا،میانمار،شمالی کوریا ،سودآن،تاجکستان اور ترکمانستان ہیں ۔