کراچی تا پشاور چلنے والی” رحمان بابا ایکسپریس“ کا افتتاح 23 دسمبر کو ہوگا

کراچی تا پشاور چلنے والی” رحمان بابا ایکسپریس“ کا افتتاح 23 دسمبر کو ہوگا
کیپشن: فوٹو: ٹوئٹر

لاہور:© پاکستان ریلویز نے کراچی تاپشاور چلنے والی تیز رفتار ٹرین ”رحمان بابا “کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ رحمان بابا ایکسپریس کا افتتاح 26 دسمبر کو کیا جائے گا۔

پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق ”رحمان بابا ایکسپریس“ 26 گھٹنوں میں کراچی سے پشاور پہنچے گی۔ تاہم اس ٹرین کی رفتار سے ٹرین کی آمدورفت کا وقت 10 سے 6 گھنٹے تک کم ہو جائے گا۔ یہ ٹرین براستہ فیصل آباد کراچی تا پشاور پہنچے گی جس کا کا بڑا فائدہ تاجر برادری کو ہوگا۔

ٹرین کا کرایہ بھی انتہائی مناسب 1350 روپے رکھا گیا ہے، جو کہ کراچی جانے والی دیگر ٹرینوں کی نسبت تقریباً 400 روپے کم ہے۔ اس ٹرین کی آمدورف سے نا صرف مسافروں کی مشکلات کم ہوں گی بلکہ اس ٹرین سے پاکستان ریلوے کو معاشی طور پر بھی فائدہ حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ تبدیلی سرکار نے گزشتہ دنوں ریلوے کے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد تک اضافہ کر کے مسافروں کی مشکلات بڑھا ئی تھیں۔جس پر وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم ہونے کی وجہ سے ریلوے کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا۔