عابد شیر علی نے لندن میں فیصل واوڈا کی جائیداد ڈھونڈ نکالی

عابد شیر علی نے لندن میں فیصل واوڈا کی جائیداد ڈھونڈ نکالی
فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

لندن : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے لندن میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جائیداد ڈھونڈ نکالی ۔عابد شیر علی نے کہا کہ فیصل واوڈ اکی لندن میں جائیداد ہے جس پر چیئرمین نیب کو نوٹس لینا چاہیئے ۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں انہوں نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی جائیداد ڈھونڈ نکالی ۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے فیصل واوڈا کی جائیداد کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ پراپرٹی فیصل واوڈا کی جو لندن کی مہنگی ترین اسٹریٹ میں ہے جس کی کل قیمت کم سے کم 4 ملین پاؤنڈ ہے .

عابد شیر علی نے فیصل واوڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عمران خان سے یہ پراپرٹی چھپانے کا این آر او لے رکھا ہے ۔عابد شیر علی نے کہا کہ فیصل واوڈا نے کراچی میں چائنہ کٹنگ اور بھتے کے پیسوں سے لندن میں یہ پراپرٹی بنائی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا نے منی لانڈرنگ کر کے پیسے لندن میں بھیجے اور یہاں آ  کر جائیداد بنائی ۔اس جگہ فیصل واوڈا   کی بیٹی بھی رہتی ہے۔

انہوں نے چیئرمین نیب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس جائیداد پر فیصل واوڈا سے تحقیقات کریں۔