آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، نیب نے خواجہ آصف کو طلب کر لیا

 آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، نیب نے خواجہ آصف کو طلب کر لیا
Image Source: File Photo

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو  راولپنڈٰی نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو 18 ستمبر کو  طلب کر لیا ۔ 


تفصیلات کے مطابق ، نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف اپنے اور اہلخانہ کے اثاثوں کا ریکارڈ ہمراہ لائیں اور اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی پیش کریں۔

دوسری جانب ذرائع نے کہا کہ نیب لاہور نے خواجہ آصف کی اہلیہ اور ان کے بیٹے خواجہ محمد اسد کو کینٹ ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کو سیالکوٹ میں بنائی گئی ہاؤسنگ سوسائٹی کا مکمل ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان پر زمینوں پر قبضے اور مبینہ غیر قانونی فروخت کا الزام ہے۔