صبا قمراوربلال سعید ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئے

Saba Qamar and Bilal Saeed got into another big trouble

لاہور: صبا قمراوربلال سعید ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئے، لاہور کی سیشن عدالت نے محکمہ پراسکیوشن کی استدعا پر معروف اداکارہ صبا قمر، گلوکار بلال سعید کے خلاف اندرون شہر لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے کے الزام میں درج شدہ مقدمہ میں سائبر کرائم کی دفعات شامل کرنے کے لیے چالان سی سی پی او لاہور کو ارسال کردیا۔


 عدالت کے روبرو پراسکیوشن نے مقدمے میں سائبرکرائم کی دفعات شامل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ مسجد وزیر خان میں بلال سعید اور صبا قمر پر گانے کی عکسبندی کی گئی، جس سے مسجد کا تقدس پامال کیا مسجد کی توہین اور اس کے تقدس کو پامال کرنے کی پوسٹیں سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہیں.


 مسجد کے اندر ڈانس اور گانا عکسبند کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ،واقعے کی سوشل میڈیا میں فوٹیج وائرل ہونے کے باعث سی سی پی او لاہورکو مقدمے میں سائبر کرائم کی مزید دفعات شامل کرنے کا حکم دیں۔


 پولیس نے چالان مکمل کر کے پراسکیوشن میں جمع کروا دیا تھا۔ اس کیس میں عدالت نے اداکارہ صبا قمر، گلوکار بلال سعید کی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔