حکومت نیک نیت اور باہمت ہو تو آخر کار کامیاب ہوتی ہے:اسد عمر

If the government has good intentions and courage, it will succeed in the end: Asad Omar

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملک میں چینی کی اوسط قیمت میں 31 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، جب بگڑا ہوا نظام بدلنے کی کوشش ہوتی ہے تو اس نظام سے مستفید ہونے والے مزاحمت کرتے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر وہ طاقتور لوگ ہوں تو مزاحمت زیادہ ہوتی ہے، لیکن اگر حکومت نیک نیت اور باہمت ہو تو آخر کار کامیاب ہوتی ہے۔

گزشتہ روز اسد عمر نے اپنے ٹویٹس میں کہا تھا کہ اپوزیشن کا بیانیہ مسترد، جلسے ناکام اور کاررواں کی منزل سیاسی خودکشی، لگتا ہے نواز شریف نے اپنے سیاسی ساتھیوں سے انتقام لینے کا فیصلہ کیا ہے،نا کھیڈاں گے نا کھیڈان دیاں گے کی پالیسی پر عمل پیرا نواز شریف کو پتہ ہے کے اس پالیسی کا اطلاق حکومت پر نہیں ان کے اپنے ساتھیوں پر ہو گا۔


ایک اور ٹوئٹ میں وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ 80فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کے اپوزیشن کو جلسے نہیں کرنے چاہیے جبکہ 65فیصد سمجھتے ہیں کے اپوزیشن ذاتی مفاد کے لئے جلسے کر رہے ہیں اور 81فیصد کا خیال ہے کے حکومت دوسری لہر کے لئے درست اقدامات کر رہی ہے، ابھی بھی وقت ہے اپوزیشن ان عوام دشمن جلسوں کو بند کرے۔