ترکی سے 32 پاکستانی شہری ملک بدر 

ترکی سے 32 پاکستانی شہری ملک بدر 

انقرہ : ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم  32 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیاہے  ۔

تفصیلات کے مطابق  ملک بدر کیے گئے  پاکستانیوں خصوصی پرواز  710  اسلام  آباد پہنچی گئی ہے ۔ اسلام آباد ائرپورٹ ذرائع کا کہناہے کہ  امیگریشن اہلکاروں نے ڈی پورٹ کیے گئے 6 افراد کو گھر جانے کی اجازت دیدی ہے  جبکہ 26 افراد کو ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا گیاہے ۔ 

واضح رہے کہ ہر سال یورپ جانے کے خواہشمند ہزاروں پاکستانی  غیر قانون طور پر ایران ، ترکی کے راستے یورپی ممالک میں جاتے ہیں ۔مگر اس  کوشش میں متعدد اپنی زندگیاں بھی گنوا بیٹھتے ہیں ، یونان ، ترکی اور یورپ کے سمندری راستے میں کئی بار ڈوب جاتے ہیں ۔اقوام متحدہ نے ترکی سمیت کئی اہم ترین راستوں سے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں کے حوالے سے  کئی اہم اقدامات کیے ہیں ، جن کا مقصد ان کی زندگیوں کو بچانا ہے ۔

مگر غیر قانون افراد ہر سال اس کوشش میں اپنی جانوں پر کھیل جاتے ہیں ، ترکی کی حکومت نے غیر قانونی تارکین کے خلاف ایک عرصہ سے مہم چلائی ہوئی ہے ۔