2021 میں کتنی چھٹیاں ہوں گی ، وفاقی حکومت نے اعلان کردیا 

2021 میں کتنی چھٹیاں ہوں گی ، وفاقی حکومت نے اعلان کردیا 

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے سال 2021 کی سالانہ چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان کردیاگیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں سال 2021 کی سالانہ سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق 2021 میں پاکستان میں کشمیر ڈے ، پاکستان ڈے ، لیبر ڈے ، عیدالفطر ، عیدالاضحیٰ ، یوم آزادی ، عاشورہ ، عید میلاد النبی ﷺ اور قائداعظم ڈے کی چھٹیاں بھی ہوں گی ۔

مراسلے میں اقلیتوں کے تہواروں اور مقامی چھٹیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔