اے ایس ایف کی معیاری ٹریننگ سے ایوی ایشن مزید بہتر ہو گی، آرمی چیف

اے ایس ایف کی معیاری ٹریننگ سے ایوی ایشن مزید بہتر ہو گی، آرمی چیف
سورس: فائل فوٹو

کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اے ایس ایف کی بہتر اور معیاری ٹریننگ سے ایوی ایشن سیکورٹی کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باوجوہ نے سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹر اور بیسک ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی کراچی میں 48 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کا دورہ کیا۔ ڈی جی ائیر پورٹ سیکٰیورٹی فورسز نے ان کا استقبال کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اے ایس ایف میں خواتین کی شمولیت کو سراہا اور اے ایس ایف کے ٹرینیز کی تربیت اور کارکردگی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز(اے ایس ایف) کی معیاری ٹریننگ سے ایوی ایشن مزید بہتر ہو گی۔ 

آرمی چیف نے سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ بھی کیا اور ڈی جی ریجنرز میجر جنرل عمر احمد نے اس موقع پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر پاک فوج کے سپہ سالار نے کراچی میں امن و استحکام کے لئے سندھ رینجرز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے سندھ رینجرز کے شہدا کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔