پولیو ٹیم پر فائرنگ کا ایک اورواقعہ، ایک اہلکار شہید

پولیو ٹیم پر فائرنگ کا ایک اورواقعہ، ایک اہلکار شہید

پشاور:خیبرپختونخوا کی ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے ضلع ٹانک میں ایک بار پھر  نامعلوم حملہ آور وں نے پولیو ٹیم کو نشانہ بنا یا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، حملے  کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید اور ایک زخمی ہو گیا ۔ 
تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک میں آج دوسرے روز بھی پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا جس میں ایک اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
افسوسناک واقعے کے بعد علاقے  بھر کی  سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی فوری شروع ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے پولیو ٹیم کو نشانہ بنایا گیا تھا جس سے پولیس حوالدار شہید اور ایف سی اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔


مصنف کے بارے میں