وزیراعظم نے منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

 وزیراعظم نے منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: وزیراعظم نے منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان بین الاقوامی ہوائی روٹ کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں افغانستان سے متعلق پاکستان کی ویزا پالیسی کے امور پر بھی غور ہو گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پاکستان اور عراق کے درمیان ایئرسروسز معاہدے میں کوڈ شیئرنگ شامل کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کی بھی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کی توثیق کرے گی جب کہ اوگرا کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2019-20 بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔