مفتاح اسماعیل کے بعد اسحاق ڈار بھی ناکام ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری 

مفتاح اسماعیل کے بعد اسحاق ڈار بھی ناکام ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری 
سورس: File

کراچی : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام تر دعوؤں کے باوجود روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 224.40 روپے سے بڑھ کر 224.50 روپے پر پہنچ گیا۔ جمعہ کو بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔ 

دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 31 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 41728 پر  ٹریڈ ہورہا ہے۔

مصنف کے بارے میں