حکومت نے نیب کی خود مختاری ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی 

حکومت نے نیب کی خود مختاری ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی 
سورس: File

اسلام آباد: حکومت نے نیب کی خود مختاری ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ نیب کی تجویز منظور کرنے سے چیئرمین نیب کی خود مختاری بھی ختم ہوجائے گی۔ 

نیو نیوز کے مطابق نیب کی طرف سے حکومت کو سمری بھیجی گئی تھی کہ نیب میں ملازمت کو سول سروس آکوپیشنل گروپ ڈکلیئر کیا جائے اس پر وزارت قانون نے نیب کو خط بھیج دیا جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کی ملازمت کو سول سرونٹس ڈکلیئر نہیں کیا جا سکتا۔

وزارات قانون کا کہنا ہے کہ تجویز منظور کرنے سے نیب خودمختار ادارہ نہیں رہے گا۔ تجویز منظوری سے چیئرمین نیب کی خودمختاری بھی ختم ہوجائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں