عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں واپسی کا فیصلہ 

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں واپسی کا فیصلہ 
سورس: File

لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی ارکان اسملبی میں پیش ہوکر دوبارہ استعفے دیں گے۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویژن کے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی توڑی جائے گی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے تمام ایم این ایز دوبارہ قومی اسمبلی جائیں گے اور استعفے دیں گے۔ آخری مرحلے میں خیبر پختونخوا اسمبلی توڑی جائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں