عمران خان سے کوئی ہیلی کاپٹر کے استعمال کا نہیں پوچھ سکے گا: خیبر پختونخوا اسمبلی نے بل منظور کرلیا 

عمران خان سے کوئی ہیلی کاپٹر کے استعمال کا نہیں پوچھ سکے گا: خیبر پختونخوا اسمبلی نے بل منظور کرلیا 
سورس: File

پشاور : خیبرپختونخوااسمبلی  میں اپوزیشن کی شدیدمخالفت کےباوجود ہیلی کاپٹر  کے استعمال سے متعلق  بل منظور کرلیا ہے۔ بل کے تحت 2008سے اب تک ہیلی کاپٹرکے استعمال سے متعلق عمران خان  سمیت کسی سے بھی پوچھ گچھ نہیں ہوگی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہیلی کاپٹر بل کی شق وار منظوری کے دوران اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا . اپوزیشن ارکان نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا اور این آر او نامنظور کے نعرے لگائے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں  اپوزیشن نےبل کو عدالت میں چیلنج کرنے کااعلان کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔ کے پی اسمبلی نے وزرا کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق بل بھی منظور کرلیا ہے۔ 

واضح رہے کہ چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے پی اے سی کو ہیلی کاپٹر کیس پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے غیر قانونی استعمال پر عمران خان سے 7 کروڑ روپے کی ریکوری کرنی ہے۔ ہیلی کاپٹرکیس میں 34 کروڑ 70 لاکھ کی ریکوری بنتی ہے، عمران خان نے 166 گھنٹے ہیلی کاپٹر استعمال کیا اور وہ اس وقت وزیراعظم نہیں تھے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب کو ریکوری کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی اورکہا تھا  کہ عمران خان اور دیگر سے ریکوری کیلئے الیکشن کمیشن کوخط لکھاجائے۔

مصنف کے بارے میں