فرحت اللہ بابر نے پی ٹی اے فنانس ممبر کی تعیناتی چیلنج کر دی

فرحت اللہ بابر نے پی ٹی اے فنانس ممبر کی تعیناتی چیلنج کر دی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنماءفرحت اللہ بابر نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ممبر فنانس کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ محمد نوید کی بطور ممبر فنانس کی ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ تعیناتی آئین اور پی ٹی اے رولز کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2013ءکے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد سے اب تک پہلی بار کوئی تعیناتی دوبارہ ہوئی جبکہ جنوری 2023 میں چیئرمین پی ٹی اے اور ممبر کمپلائنس بھی ریٹائر ہو رہے ہیں۔ 
درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ قوی امکان ہے ممبر کمپلائینس اور چیئرمین پی ٹی اے ری اپوائنٹمنٹ کیلئے کوشش کریں گے، نوید کو ممبر فنانس پی ٹی اے کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے روکا جائے۔ 

مصنف کے بارے میں