اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے پر پی ٹی آئی سینیٹرز کا احتجاج

اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے پر پی ٹی آئی سینیٹرز کا احتجاج

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری اور پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے خلاف سینیٹ میں پی ٹی آئی سینیٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کے ڈیسک کا گھیراؤ کر لیا۔ 
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس شروع ہوا تو پی ٹی آئی سینیٹرز نے اعظم سواتی کی رہائی اور پروڈکشن آرڈرز کیلئے نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج شروع کیا اور بعد ازاں چیئرمین ڈائس کا گھیراؤ کر لیا جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایوان کا ماحوال خراب نہ کریں، اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیں گے۔
ذرائع کے مطابق اس دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاررڑ نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کا بل ضمنی ایجنڈے میں پیش کر دیا اور پی ٹی آئی سینیٹرز کے شور شرابے میں بل پیش کرنے کی تحریک منظور ہو گئی جس کے بعد سینیٹ میں معمول کی کارروائی معطل کر کے بل منظوری کیلئے پیش کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر رضا ربانی اور طاہر بزنجو سمیت چار سینیٹرز نے بل کی مخالفت کی جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کے شور شرابے کے دوران سینیٹ اجلاس جمعرات تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں