اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں چینی اور بھارتی فوجیوں میں جھڑپ، متعدد فوجی زخمی

اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں چینی اور بھارتی فوجیوں میں جھڑپ، متعدد فوجی زخمی

نیو دہلی: بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں چینی اور بھارتی فوجیوں میں جھڑپ ہوئی ہے جس میں دونوں اطراف کے فوجی زخمی ہوئے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جھڑپیں بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر 9 دسمبر کو ہوئیں، جھڑپوں کے کچھ دیر بعد دونوں طرف کے فوجی پیچھے ہٹ گئے۔ چینی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں دونوں طرف کے کئی فوجی معمولی زخمی ہوئے ہیں، چینی اور بھارتی وزارت خارجہ نے خبر پر ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں زخمی ہونے والے 6 بھارتی فوجی علاج کیلئے گوہاٹی لائے گئے ہیں، واقعے کے بعد بھارتی کمانڈر کی چینی کمانڈر سے فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں امن و سکون کی بحالی کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

واضح رہے کہ چینی اور بھارتی فوج کے درمیان 2020 میں بھی لداخ کی وادی گلوان میں جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں بھارت کے 20 اور چین کے 4 فوجی مارے گئے تھے ۔

مصنف کے بارے میں