ارشد شریف قتل کیس پر قائم جے آئی ٹی کا روزانہ میٹنگ کرنے کافیصلہ

ارشد شریف قتل کیس پر قائم جے آئی ٹی کا روزانہ میٹنگ کرنے کافیصلہ

اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف کیس کے حوالے سے قائم کی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی دوسری میٹنگ ہوئی جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ 
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جے آئی ٹی میٹنگ سی پی او ہیڈ کوارٹرز کے دفتر میں ہوئی اور ایس پی صدر کو فوری ارشد شریف کے لواحقین سے جے آئی ٹی کی ملاقات کرانے کی ہدایت کی گئی۔ 
ترجمان نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے شہادتیں ریکارڈ کرانے والے افراد کی فہرست مرتب کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ جے آئی ٹی روزانہ میٹنگ کرے گی اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں