پاکستان سپر لیگ، آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گی

پاکستان سپر لیگ، آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گی

دبئی: دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد مسلسل دو کامیابیوں کے بعد بلند حوصلوں کیساتھ میدان میں اترنے کے لیے پرعزم ہیں۔

گلیڈی ایٹرز کو پہلے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ دوسرے مقابلے میں کراچی کنگز کے خلاف فتح کا اعزاز حاصل ہو چکا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر سرفراز الیون ابھی تک چار پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

دوسری جانب ڈیرن سیمی کی قیادت میں پشاور زلمی کی ٹیم ہے جسے اسلام آباد یونائیٹڈ سے سات وکٹوں کی شکست ہوئی لیکن اس نے کراچی کنگز کو سات وکٹ سے ہی مات دیکر کامیابی اپنے نام کی تھی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں