شاختی کارڈ بنوانےپر زائدرقم کی وصولی،سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا

 شاختی کارڈ بنوانےپر زائدرقم کی وصولی،سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے تارکیں وطن سے شناختی کارڈ بنانے کے لیے زائد رقم کی وصولی کا نوٹس لے لیا ہے،چیف جسٹس آف پاکستان نے چیرمین نادرا سے دس روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سپریم کورٹ ترجمان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے شناختی کارڈ اجراءفیس دس ہزار روپے سے بڑھا کر 22 ہزار روپے کر دی گئی ہے ۔
جبکہ شناختی کارڈمنسوخی کروانے کے لیے بھی 31ہزارروپے لیے جا رہے ہیں۔چیف جسٹس صاحب کی جانب یہ نوٹس بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی کی درخواست پر لیا گیا ہے۔چیرمیں نادرا کی رپورٹ کے بعد سپریم کورٹ اس پر مزید کاروائی کرے گا۔