2016ءکے دوران جرمنی میں 91 مساجد پر حملے

2016ءکے دوران جرمنی میں 91 مساجد پر حملے

برلن :جرمنی نے کہاہے کہ 2016ءکے دوران ملک میں 91 مساجد پر حملے کیے گئے۔ وائس آف جرمنی سے نشر ہونے والی جرمن وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ کے مطابق 21 حملے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں کیے گئے جہاں مسلمان تارکین وطن بھی بڑی تعداد میں آباد ہیں۔ رپورٹ میں ان حملوں کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
تاہم یہ کہا گیا ہے کہ پولیس 12 واقعات میں ملزمان کو شناخت کر چکی ہے اور اب تک ایک شخص گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ 2015ء میں 9 لاکھ کے قریب نئے مہاجرین اور تارکین وطن کی آمد کے بعد سے جرمنی میں مساجد اور مسلم تارکین وطن پر حملوں اور معاشرے میں جزوی طور پر مسلم مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے۔