سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کوامریکی سی آئی اے کا اعزاز

 سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کوامریکی سی آئی اے کا اعزاز

ریاض :امریکی جاسوس ادارہ سی آئی اے کے سربراہ مائیکل ہوبیو نے سعودی عرب کے ولی عہد ووزیر داخلہ محمد بن نائف کو جارج ٹینٹ میڈل دیا۔ بین الاقوامی سطح پر انسداد دہشت گردی کی مہم میں سعودی انٹلیجنس کے نمایاں کردار پر یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ ریاض میں منعقدہ ایوارڈ تقریب میں امریکی سفارتخانہ کے انچارج کرسٹوفر ہینزل اور سعودی عرب کے نائب ولی عہد ووزیر محمد بن سلمان اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں
ولی عہد محمد بن نائف نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ سعودی عرب کے تاریخی تعلقات ہیں جن میں رخنہ اندازی کی کوشش کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ ولی عہد نے کہا کہ تمام آسمانی مذاہب امن کی ترغیب و تلقین کرتے ہیں جن کا دہشت گرد ٹولوں کے شیطانی نظریات سے کوئی تعلق نہیں