پی ایس ایل کو ناکام بنانے کی بھارتی سازش ناکام

 پی ایس ایل کو ناکام بنانے کی بھارتی سازش ناکام

کراچی :پاکستان میں کرکٹ ختم کرنے میں ایک بار پھر بھارت کا ہاتھ نکل آیا۔ کھیل کے میدان کو آباد کرنے کی کوشش پاکستان سپر لیگ کسی طور پر کامیاب نہ ہو، بھارتی بک میکر اس مشن کے ساتھ سرگرم ہو گئے۔ یہ انکشاف بھی پاکستانی سٹے باز نے کیا ہے۔مقامی بکی نے بتایا کہ میچ فکسنگ، سٹے بازی سب کا گڑھ بھارت ہے جہاں سے دنیا بھر میں ڈوریاں ہلائی جاتی ہیں۔
جوئے کا ریٹ دبئی سے نکلتا ہے۔بک میکر نے یہ بھی بتا دیا کہ کھلاڑیوں سے رابطے کیسے کئے جاتے ہیں؟ ان پر نظر کیسی رکھی جاتی ہے اور گھیرا کیسے جاتا ہے۔ ایک میچ پر کروڑوں روپے کا جوا کھیلا جاتا ہے۔بک میکرز نے دعوی کیا ہے کہ کوئی بھی لیگ سٹے بازوں کے بغیر کامیاب نہیں ہو گی۔ بھارت اس کا مرکز ہے مگر آج تک بھارتی کرکٹ بورڈ ہو یا آئی سی سی کوئی کچھ نہ کر سکا۔