کراچی: وزیر اعلیٰ کے نہ پہنچنے پر بچوں نے فلائی اوور کا افتتاح کر ڈالا

کراچی: وزیر اعلیٰ کے نہ پہنچنے پر بچوں نے فلائی اوور کا افتتاح کر ڈالا

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نا پہنچنے پر بچوں نے اپنی مدد اپ کے تحت خود ہی فلائی اوور کا افتتاح کر ڈالا۔ کراچی میں کورنگی کراسنگ پر 2 سال بعد فلائی اوور کی تعمیر مکمل کر لی گئی۔ پل کے افتتاح کے موقع پر فیتہ کاٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے مگر وزیر اعلیٰ نہ پہنچے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی غیر موجودگی میں علاقے کے بچوں نے خود ہی ربن کاٹ کر افتتاح کر دیا اور ٹریفک کو پبلک کے لئے کھول دیا اور صرف اتنا ہی نہیں فلائی اوور کا افتتاح کر کے بچوں نے پل پر سائیکلیں اور موٹر سائیکلیں بھی دوڑا دیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے استقبال کے لئے ٹینٹ، کرسیاں، پھول اور دوسرے انتطاما  بھی کئے گئے تھے مگر سب دھرے کے دھرے رہ گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں