'شیخ رشید اور شاہ محمود قریشی سب سے بڑے فقیر اور مسکین ہیں'

'شیخ رشید اور شاہ محمود قریشی سب سے بڑے فقیر اور مسکین ہیں'

فیصل آباد: وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید اور شاہ محمود قریشی پاکستان کے سب سے بڑے فقیر اور مسکین ہیں۔ عمران خان جواری ہے اور بال ٹمپرنگ میں خود بھی ملوث رہ چکا ہے۔ نااہل اور ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کھلاڑیوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔

ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ قومی کھلاڑی کم تعلیم یافتہ ہیں اس لئے ان کی اخلاقی تربیت کی ضرورت ہے ہم ملکی ایجنسیوں کا احترام کرتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ ذاتی معاملات میں ایجسنیوں کو بغیر ثبوت کے ملوث کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا غریبوں کیلئے بنائی گئی لال حویلی پر قبضہ کر کے شیخ رشید نے قیام کیا ہوا ہے۔

اگر شیخ رشید کو زکوۃ کے پیسوں کی ضرورت ہے تو وہ شاہ محمود قریشی کے دربار پر ڈیرہ جما لیں کیونکہ شاہ محمود قریشی جعلی پیر ہے اور اپنے مریدوں کو لوٹ رہا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں